قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر 86 ہزار سمز بلاک کی گئی ہیں، پارلیمانی سیکریٹری نے ایوان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کو بلاک کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک نیوز کے پھیلاؤ پر آسیہ ناز تنولی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔
پارلیمانی سیکریٹری نے توجہ دلاؤ نوٹس پر ایوان کو بتایا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر 86 ہزار سمز بلاک کی گئی ہیں، پارلیمانی سیکریٹری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کو بلاک کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔
پارلیمانی سیکریٹری نے ایوان کو بتایا کہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترمیم بہت جلد کی جائے گی۔
سی پیک کے تحت پاکستان کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات ایوان میں پیش
دریں اثنا وزارت پاکستان۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔
وزارت منصوبہ بندی نے ایوان کو بتایا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت اب تک 24 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی، اس رقم سے اب تک 43 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
سی پیک کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 2،2 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔
وزارت منصوبہ بندی نے مزید بتایا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری کے تحت اس وقت 70 کروڑ ڈالر سے زائد 8 منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
ملک بھر کی جامعات کو 5 سال میں 301 ارب روپے جاری
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو دی جانے والی گرانٹس کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔
وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ ایچ ای سی نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران 156 سرکاری جامعات کو 301 ارب 43 کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے۔
ایوان کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے علاوہ صوبائی حکومتوں نے بھی اپنے صوبوں میں واقع یونیورسٹیز کو 26 ارب 60 کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق صوبائی حکومتوں نے کُل 63 جامعات کو گرانٹ دی ہیں جن میں پنجاب کی 22، سندھ کی 28، خیبرپختونخوا کی 5 اور بلوچستان کی 8 جامعات شامل ہیں۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.