وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے اور صوبے میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔
میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس قسم کی مذموم کارروائیاں دہشت گردوں کے گھناؤنے عزائم کو بے نقاب کرتی ہیں، لیکن حکومت اور سیکیورٹی فورسز کسی بھی قیمت پر ان کے ناپاک ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مزید تازہ ترین خبروں کے لیے فالو کریں: کوئٹہ وال نیوز


专业构建与管理谷歌站群网络,助力品牌实现全域流量的强势增长。谷歌站群
Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.
专业构建与管理谷歌站群网络,助力品牌实现全域流量的强势增长。谷歌站群
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.