
اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔
عمران خان کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عمران خان پرسوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانےکے الزامات ہیں۔
اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنےکا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کاٹرائل کرنے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈکے چیپٹر 6 اور 9 اے اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔
سی آر پی سی کے سیکشن 196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے اور مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری تقاضا ہوتا ہے۔


kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序