کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے لئے آنے والے بجٹ میں میگا پراجیکٹس متعارف کروائے جائیں گے۔ انہوں نے لہڑی ہاؤس غفور آباد میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ منجوشوری لانڈھی قومی شاہرہ اینڈ 65 تک میگا منصوبہ شروع کروایا جائے جس کا تخمینہ لاگت 7.5 ارب روپے ہوگا اس میگا پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد حلقہ کے عوام سمیت استامحمد جھل مگسی اور دیگر قریبی علاقوں کے لوگ براہ راست مستفید ہو سکیں گے، تعلیم، صحت، آبنوشی سمیت دیگر منصوبوں سے متعلق بھی سٹڈی کا عمل جاری ہے ، آنے والے بجٹ میں عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عوام کے معیار زندگی کو مزید سہل بنایا جا سکے۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی ،حاجی احمد سلطان لہڑی، میر عبدالرؤوف لہڑی ،میر محمد آصف لہڑی ،بابو یار محمد لہڑی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی علاقہ معتبرین موجود تھے ۔اس موقع پر لوگوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کے لیے بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر کی مکمل فراہمی ہماری سیاسی خدمات کا سرچشمہ ہے ، ان منصوبوں میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ ان کے دور رس نتائج برآمد ہو سکیں۔


Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.