توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان کی اہلیہ کے وارنٹ جاری کردیے۔

راولپنڈی کے سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں ۔

خیال رہے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

6 thoughts on “توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *