تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر پابندی قبول نہیں ،پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی بیان میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ یہ حکومت خود فارم 47 کی پیدا وار ہے اس کا کوئی بھی فیصلہ عوام کیلئے قابل قبول نہیں۔ تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر پابندی کا فیصلہ سریحاً آئین و قانون کے خلاف ہے، ملکی آئین کی بنیادی انسانی حقوق سے متعلق باب کے آرٹیکل 8 سے لیکر 28 تک تحریر و تقریر کی آزادی، پارٹی و انجمن بنانے، انسانی حقوق کی حرمت اور عوام کی جان ومال کے تحفظ سمیت دیگر بنیادی دفعات شامل ہیں جس کی کسی بھی طرح کوئی بھی ادارہ اور حکومت اس کے خلاف کوئی نوٹیفیکیشن اور نہ ہی کوئی ایگزیکٹیو آرڈر پاس کرسکتا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں سٹوڈنٹس یونین کو بحال کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد فارم 47 اور عوام کی مسترد شدہ حکومت اور اس کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس سے طلباء سیاست پر پابندی عائد ہوسکتی ہے ۔

4 thoughts on “تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر پابندی قبول نہیں ،پشتونخوا ایس او

  1. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *