تربت: آبسر میں فورسز کے ناکے پر دستی بم حملہ

بلوچستان: تربت میں پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ، دشت میں دھماکہ – ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جمعرات کی شام سیکیورٹی فورسز کو ایک اور حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ آپسر کے علاقے میں پیش آیا جہاں اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے ناکے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور ناکے کے قریب آئے، دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

تاحال اس حملے میں جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسی روز ایک اور واقعہ ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پیش آیا جہاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار ایک سڑک کی کلئرنس کے دوران دھماکے کا شکار ہوئے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق، یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اہلکار پیدل گشت کر رہے تھے۔ واقعے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پس منظر میں، بلوچستان میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران پاکستانی فورسز پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف مسلح تنظیمیں وقتاً فوقتاً ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ان تازہ حملوں کی ذمہ داری کسی جانب سے تاحال قبول نہیں کی گئی۔
علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حکام کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔۔

7 thoughts on “تربت: آبسر میں فورسز کے ناکے پر دستی بم حملہ

  1. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

  2. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *