کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ہمارا مستقبل ملک کے ساتھ وابستہ ہے۔
نوکنڈی کے معدنیات سے مالا مال علاقے کے دورے کے دوران ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے سود جنگ کسی بھلائی کا سبب نہیں بن سکتی، اور بلوچستان کے عوام کے حقوق حاصل کرنے کے لیے ریاست پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ، کان کنی اور معدنیات میر شعیب نوشیروانی، سینیٹر دانش کمار اور ایم این اے عثمان بادینی بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی کی صوبائی حکومتوں اور بیوروکریسی میں سالانہ بجٹ کو استعمال کرنے کی صلاحیت کا فقدان تھا، لیکن اس بار حکومت پُرعزم ہے کہ صوبے میں کم از کم 90 فیصد بجٹ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔


采用高效谷歌站群策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌站群
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.