
ریسکیو ذرائع کے مطابق، بوریوالہ کے علاقے عزیز آباد میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کیوجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے نتیجے میں 24 سالہ دانش رضا اور ان کا 2 سالہ بیٹا ایان عباس موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دانش کی بیوی، 22 سالہ زکیا عباس، اور ان کا 6 ماہ کا بیٹا فرحان آگ سے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم، کچھ دیر بعد 6 ماہ کا بچہ فرحان اور اس کی ماں زکیا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کمرے میں گیس سلنڈر سے لیکج ہو رہی تھی جس کی وجہ سے پردے میں آگ لگ گئی جو تیزی سے پورے کمرے میں پھیل گئی۔


Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.