بلوچستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کے لیے اہم اقدامات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور سیلولر آپریٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کو گورننس کی بہتری کے لیے استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے اور انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے مخصوص حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بعض ریاست مخالف عناصر کی جانب سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سدباب پر زور دیا۔

مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ انٹرنیٹ سروسز کی بہتری اور ریگولیشن کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو عوامی سہولت، امن و امان، زراعت اور لائیو اسٹاک کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے پی ٹی اے حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تفصیلی سفارشات کے ساتھ رپورٹ پیش کی جائے۔

📢 مزید خبروں کے لیے فالو کریں: @کوئٹہ وال نیوز

8 thoughts on “بلوچستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کے لیے اہم اقدامات

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *