کوئٹہ: ایرانی قونصل جنرل حسن درویشوند نے بدھ کے روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ان کے چیمبر میں الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسپیکر نے بطور قونصل جنرل کوئٹہ میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے دور میں فراہم کی گئی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کا قریبی ہمسایہ اور دیرینہ دوست ہے، جس کے ساتھ تعلقات مثالی اور برادرانہ ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہمیشہ مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کرے گا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
حسن درویشوند نے پاکستان اور ایران کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مستقبل میں مزید گہرے ہوں گے۔
انہوں نے اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی مدت قیام کے دوران عوام اور حکومت کی جانب سے دی گئی مہمان نوازی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت نے ہمیشہ ایران کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ خاص طور پر بلوچستان اور ایرانی صوبہ سیستان کے درمیان سرحدی تجارت، ثقافتی تبادلے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.