
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی جیل میں اسیر تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل کی تحویل میں نہیں بلکہ راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں۔ اس لیے ان سے ملاقات کے خواہشمند افراد پنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان تھانہ نیو ٹاؤن کے ایک مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا


Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.