اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت پربڑھتا اعتماد، ڈالرز وطن بھیجنے میں ریکارڈ تو ڑدیا

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا،  صرف پانچ ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سےبھی زیادہ ڈالرز پاکستان بھیج ڈالے ۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور پانچ ماہ کا ڈیٹا جاری کر دیا  ہے ،  نومبر 2024 ءمیں 2.91 ارب ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں ،  جولائی سے نومبر اوورسیز پاکستانیوں نے14.76 ارب ڈالروطن بھیج کر ریکارڈ بنادیا ہے ۔

نومبرمیں سعودیہ میں مقیم پاکستانی 73 کروڑ ڈالر وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، یو اے ای سے 62 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے ،  رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں، ورکرز ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 5فیصد کمی،سالانہ بنیاد پر 29 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ  ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا۔

3 thoughts on “اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت پربڑھتا اعتماد، ڈالرز وطن بھیجنے میں ریکارڈ تو ڑدیا

  1. Do you have a spam issue on this website; I also am
    a blogger, and I was wondering your situation; many of us have
    created some nice procedures and we are looking to exchange techniques with
    other folks, why not shoot me an e-mail if interested.

  2. of course like your website but you have to take a look at the spelling on several of your posts.
    Several of them are rife with spelling issues and I to find it very bothersome
    to tell the truth then again I will surely come again again.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *