
افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر اپنے دیگر 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں ایک ظہرانے سے واپسی پر گھات لگا کر ہلاک کیا گیا۔
کالعدم ٹی پی پی نے تصدیق کردی کہ ہلاک ہونے والوں میں پاکستان میں نہایت مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر شاہد عمر سمیت عدنان باجوڑی، طارق باجوڑی اور کمانڈر خاکسار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر باجوڑی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
دہشت گرد شاہد عمر 8 سال بگرام کی جیل میں قید بھی رہا ہے تاہم افغان طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اسے رہا کر دیا تھا۔
وہ خود کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کا ٹی ٹی پی کی جانب سے خودساختہ گورنر بھی کہتا تھا اور کالعدم جماعت کی عسکری کارروائیوں کا سرغنہ بھی تھا۔
پاکستان کو نہایت مطلوب دہشت گرد شاہد عمر کی ساتھیوں سمیت افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاکت سے ثابت ہو گیا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکی ہے۔
افغانستان کی طالبان حکومت کے لیے بھی ی باعثِ شرمندگی ہے کہ پاکستان کی نشاندہی کے باوجود وہ ان دہشت گردوں کی اپنے وطن میں موجودگی سے انکاری رہے ہیں


Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
专业构建与管理谷歌站群网络,助力品牌实现全域流量的强势增长。谷歌站群
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp