
وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں 24 نومبر کو ہونے والے دھرنے میں فسادات کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس وزرا اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موقع واردات سے اسلحہ، کارتوس کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جاچکے ہیں جب کہ تمام شواہد فرانزک کے لیے بھیجے جائیں گے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ موقع واردات پر موجود فسادیوں کی شناخت کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور شناخت کے بعد تمام فسادیوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا
انہوں نے ہدایت کی کہ دھرنوں میں قانون پامال کرنے والوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر کے پاکستان کے سرکاری دورے کے وقت وفاقی دارالحکومت پر لشکر کشی کی گئی جو شدید شرمندگی کا باعث بنا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس کی تشکیل دی جائے گی، اسلام آباد سیف سٹی میں فارنزک لیب شامل کرکے اسے بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا، لیب کوبین الاقوامی معیار پرلانےکے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی


采用高效谷歌站群策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌站群
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp