آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے پیش نظر آج سے 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

ادھر چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ سمیت کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

6 thoughts on “آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

  1. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *